آسکر انعام یافتہ مصنف اور ہدایت کار کرٹس ہینسن کا 71 سال کی عمر میں ہالی وڈ کے اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔
پولیس کی ترجمان کے مطابق ان کی موت قدرتی وجوہات کا سبب ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے اور ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے۔
’سینیما‘ نامی ميگزین سے ایک لکھاری کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا بعد میں انھوں نے ’ایل اے کنفیڈنشیئل‘ کے ماخوذ سکرین پلے کے لیے
آسکر انعام حاصل کیا۔
انھوں نے گلوکار ایمینیم کی فلم ’8 مائلز‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔
لاس اینجلس پولیس محکمے نے کہا کہ پولیس نے موت کی جانچ کے لیے ہینسن کے گھر کا دورہ کیا اور انھیں وہاں مردہ پایا۔
ہینسن ریاست نیویڈا کے شہر رینو میں پیدا ہوئے اور انھوں نے سنہ 1970 کی دہائی کے
اوائل میں سکرین پلے لکھنا اور ہدایت کاری کا آغاز کیا لیکن انھیں سنہ 1992 میں آنے والی فلم ’دا ہینڈ دیٹ راکس دا کریڈل‘ سے